7 نومبر 2014 - 11:44
جارج جرداق بزرگ ادیب و مصنف تھے،ڈاکٹر لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے لبنان کے شہرہ آفاق عیسائي مصنف و ادیب جارج جرداق کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے تعزیتی پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ جارج سمعان جرداق ایک بزرگ ادیب اور مصنف تھے جنہوں نے اپنی عمر کی چار دہائياں امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی حیات طیبہ پر تحقیقات کرنے میں گذار دیں۔ انہوں نے کہا کہ جرداق کی گرانقدر کتابوں سے حضرت علی  علیہ السلام سے ان کی محبت و عشق ظاہر ہوتا ہے۔ قابل ذکر ہے جارج جرداق لبنان کے عظیم مصنف تھے اور ان کے ادب و طرز نگارش سے بڑے بڑے اساتذہ انگشت بدندان رہ جاتے ہیں۔ جارج جرداق کو عالمی سطح پر عربی ادب میں بہت سے انعامات ملے ہیں۔ انہوں نے تقریبا تیس جلد کتابیں لکھی ہیں جن میں الامام علی صوت العدالۃ الانسانیہ اور روائع نہج البلاغہ نہایت مشہور ہیں۔ جارج جرداق کا انتقال بدھ کے روز ہوا۔

.......

/169