اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق خالد مشعل نے کہا کہ مسجد الاقصي کي حمايت نہ صرف فلسطيني قوم کي ذمہ داري ہے بلکہ تمام مسلم امہ کو اس مقدس مکان کا دفاع کرنا چاہيئے -انہوں نےکہا کہ مسجدالاقصي کے دفاع کا واحد راستہ صيہوني حکومت کے جرائم کے سامنے ڈٹ کرمقابلہ کرنا ہے -
خالد مشعل نے اسي کے ساتھ تمام فلسطيني گروہوں سے صيہوني حکومت کے جرائم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے کي درخواست کي -
انہوں نے مسجدالاقصي کو ہر طرح کا نقصان پہنچانے کي جانب سے صيہوني حکام کو خبردار کيا-
حماس کے سربراہ نے کہا کہ مسجد الاقصي کو نہ صرف خطرہ ہے بلکہ يہ مقدس مکان اس وقت خطرے کا مرکز بنا ہوا ہے -
انہوں نے کہا کہ مسجدالاقصي کے دفاع کےلئے سبھي متبال راستے موجود ہيں تا ہم مزاحمت ہماري پہلي ترجيح ہے -دوسري جانب اقوام متحدہ ميں فلسطين کے نمائندے رياض منصور نے قدس شريف اور مسجد الاقصي پر صيہوني حکومت کے حملوں کو رکوانے کےلئےسلامتي کونسل کے اراکين سے اپنے فرائض پر عمل کرنے کا مطالبہ کيا ہے -
رياض منصور نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتي کونسل کے سبھي اراکين کو چاہيئےکہ وہ بيت المقدس پر صيہوني حکومت کے حملوں کو رکوانے کے لئے اس خود ساختہ حکومت پر دباؤ ڈال ديں -
انہوں نے کہا کہ صيہوني انتہا پسندوں نے مسجد الاقصي ميں داخل ہوتے وقت جوتے نہ اتارنے کے باعث فلسطينيوں کو ورغلايا ہے -
واضح رہے کہ صيہوني فوجيوں نے گذشتہ کئي دن کے دوران مسلسل مسجدالاقصي ميں موجود نمازيوں پر حملہ کرکے انہيں زد وکوب کياہے -
۔۔۔۔۔۔۔
/169