اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تكفيری گروہ داعش کے دہشت گردوں نے منگل کو كیٹيوشا ميزائیل اور مارٹر گولوں سے لیس آٹھ گاڑیوں سے الرمادي شہر کے حدیثہ قصبے پر حملہ کیا لیکن شہر کے نواحی علاقوں میں موجود رضاکار فورسز نے جغافيہ قبائل کے رضاکاروں کی مدد سے اس حملے کو ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا۔
گر امداد کے پہنچنے سے حديثہ علاقے کی ناکہ بندی ٹوٹ گئی۔ اس علاقے کی داعش کے دہشت گردوں نے ناکہ بندی کررکھی تھی۔ اس عراقی ذرائع نے بتایا کہ حدیثہ کی پوزیشن معمول پر ہے اور دہشت گرد اس کےقصبے میں داخل ہونے میں ناکام رہے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے دہشت گردوں نے زمار شہر پر حملہ کیا لیکن کرد پيشمرگہ نے اسے ناکام بناتے ہوئے40 سے زیادہ دہشت گردوں کو موت کے کھاٹ اتار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169