اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ادھر عراقی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بیجي شہر پر مکمل کنٹرول کے لئے داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ جاری جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عراقی فوج شہر کے اندر داخل ہو چکی ہے۔ اس دوران دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرائے جانے والے جرف الصخر علاقے میں محرم کی مجالس اور جلوسہائے عزا منعقد کرانے کے لئے عقیدت مند پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب کنیڈا کے جنگی طیاروں نے عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر اپنا پہلا فضائی حملہ کیا ۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، عراق اور شام میں سرگرم داعش کے خلاف امریکا کی سربراہی میں بین الاقوامی اتحاد میں کینیڈا بھی شامل ہوگیا ہے اور کینیڈا کے جنگی طیاروں نے پہلی مرتبہ عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کی تصدیق کینیڈا کے وزیر دفاع کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کینیڈین فضائیہ کے سی ایف- 18 جنگی طیاروں نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ہماہنگی کرتے ہوئے عراق کے صوبہ فلوجہ میں داعش کے ٹھکانوں پر لیزر گائیڈیڈ بم گرائے۔
.......
/169