3 نومبر 2014 - 22:43
رشوت کے عوض غیر ملکیوں کے سر قلم کرنے والے نقاب پوش کی شناخت ظاہر کرنے کی پیشکش

شام اور عراق میں بڑے پیمانے پر تشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ایک جنگجو نے برطانوی اخبار میل آن سنڈے کو رشوت کے عوض غیرملکی یرغمالیوں کے سرقلم کرنے والے نقاب پوش دہشت گرد کی شناخت ظاہر کرنے کی پیش کش کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام اور عراق میں بڑے پیمانے پر تشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ایک جنگجو نے برطانوی اخبار میل آن سنڈے کو رشوت کے عوض غیرملکی یرغمالیوں کے سرقلم کرنے والے نقاب پوش دہشت گرد کی شناخت ظاہر کرنے کی پیش کش کی ہے۔

اخبار نے پولیس سے رابطہ کرکے یہ انکشاف کیا ہے۔

اخبار کے مطابق، رشوت کا مطالبہ کرنے والے شدت پسند کا نام جنید ہے۔ اس نے کہا ہے کہ داعش کے جس دہشت گرد نے غیر ملکی صحافیوں کے سر قلم کیے تھے وہ ایک عرب نژاد تکفیری ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے سیکورٹی ادارے ایف بی آئی نے گذشتہ ماہ داعش کے اس نقاب پوش قصاب کی شناخت کا دعویٰ کیا تھا۔

اس سفاک قاتل کو دو امریکی صحافیوں اور ایک برطانوی امدادی رضاکار کا سرقلم کرنے کی ویڈیوز میں دیکھا گیا تھا۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے ایک نیوز کانفرنس میں اس کی شناخت کا دعویٰ کیا تھا لیکن ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس کا یا اس کے ملک کا نام ظاہر نہیں کریں گے۔
.......

/169