3 نومبر 2014 - 18:01
اسلامی احکامات کی پامالی کیخلاف حاکم وقت کو للکارنا امام حسین (ع) کی سنت ہے: شاہ انس نورانی

نواسہ ٔرسول امام عالی مقام حسین ابن علی (ع) نے یزید کی بطور مسلم حکمراں بیعت نہ کرکے مسلمانوں کے لیے رہتی دنیا تک حجت قائم فرما دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نواسہ ٔرسول امام عالی مقام حسین ابن علی (ع) نے یزید کی بطور مسلم حکمراں بیعت نہ کرکے مسلمانوں کے لیے رہتی دنیا تک حجت قائم فرما دی۔ آج مسلمانوں کو رسوائی کا سامنا اپنے اسلاف کے عظیم کردار و عمل سے روگردانی کے سبب ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے سرپرست اور ورلڈ اسلامک مشن کے چیئرمین مولانا شاہ محمد انس نورانی صدیقی نے جمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویژن کے ناظم اعلیٰ محمد مستقیم نورانی سے مشن کے دفتر میں ملاقات کے دوران امت مسلمہ اور پاکستان کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی احکامات کی پامالی کیخلاف حاکم وقت کو للکارنا حضرت امام حسین (ع) کی سنت ہے، اسلام دشمن قوتوں کو حسینیت پر کاربند اہل ایمان کا سامنا کرنا پڑتارہیگا۔

محمد مستقیم نورانی نے کہا کہ حکمرانوں کی دین اسلام سے دوری اپنانے کی وجہ سے مسلمانوں کے حقیقی مسلم معاشرے سے دور کیا جا رہا ہے جو کہ اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ شرم و حیا، اخوت و بھائی چارگی، عزت و احترام اور امن و سکون حقیقی مسلم معاشروں کی شناخت ہیں، جنہیں سیکیولرازم، عصبیت و لسانیت، فرقہ واریت اور دہشت گردی کی منظم منصوبہ بندیوں کے تحت ختم کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲