3 نومبر 2014 - 01:43
خيبرايجنسي ميں پاکستاني فوج کي بمباري-ايک درجن سے زيادہ دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے نيم خودمختار قبائلي علاقے خيبر ايجنسي ميں پاکستاني فوج کي بمباري اور جھڑپوں ميں ايک درجن سے زيادہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہيں-

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق خيبر ايجنسي کي تحصيل باڑہ ميں دہشت گردوں اور سيکيورٹي فورسز کے درميان جھڑپ، پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہيں-

اس جھڑپ ميں ايک پاکستاني فوجي کے ہلاک اور ايک کے زخمي ہونے کي بھي خـبر ہے-
جھڑپ کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاري ہے-
ادھر تحصيل باڑہ کے علاقے اکا خيل ميں رات گئے ايک مارٹر گولہ گھر پر آگرا-مارٹر گولہ گرنے سے گھر ميں سوئے دو بچے اور خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد زخمي ہوگئے-

تمام افراد کا تعلق ايک ہي خاندان سے ہے- اس سے پہلے پاکستاني فوج کےگن شپ ہيلي کاپٹروں اور جيٹ طياروں نے ہفتے کے روز خيبر ايجنسي کي تحصل باڑہ ميں کالعدم لشکر اسلامي کے ٹھکانوں کو نشانہ بنايا ہے-

ان حملوں ميں تيرہ افراد کے مارے جانے کي خبر ہے جن کے بارے ميں حکام کا دعوي ہے کہ دہشتگرد ہيں-
۔۔۔۔۔۔۔

/169