اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چاند رات سے عزاداری کا سلسلہ جاری ہے اور آج سے اس ملک کے مختلف علاقوں میں بڑے بڑے جلوس نکلنا شروع ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اٹھارہ ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی اسپیشل مانیٹرنگ سیل بھی بنایاگیا ہے ۔ شہر کراچی میں آٹھویں محرم کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ لاہور میں بھی آٹھویں محرم کے جلوس کے داخلی راستوں کو خاردار تاریں لکاکر بند کردیا گیا جبکہ آٹھویں محرم کا مرکزی جلوس موری گیٹ سے برآمد ہوا۔ ۔کوئٹہ میں عاشورۂ محرم کے جلوس کی سکیورٹی کے لئے پانچ ہزار 500 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
.......
/169