اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق سرتاج عزیز نے ، کہ جو استنبول پروسیس اجلاس میں شرکت کی غرض سے چین کے دورے پر ہیں، اس اجلاس میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کا خواہاں ہے۔ سرتاج عزیز نے افغانستان میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات کے انعقاد اور اشرف غنی احمد زئي کی کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات کے انعقاد کے ساتھ افغانستان میں اقتدار کی منتقلی کا ایک تاریخی واقعہ رونما ہوا ہے۔ سرتاج عزیز نے مزید کہاکہ پاکستان اپنے آپ کو افغانستان میں قیام امن کی حمایت کاپابند جانتا ہے ۔
2 نومبر 2014 - 06:13
News ID: 648585
پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج غزیز نے افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت پر تاکید کی ہے۔