1 نومبر 2014 - 12:07
مقبوضہ کشمیر،قابض انتظامیہ کی طرف سے محرم کے بڑے جلوسوں پر پابندی عائد

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اتحاد المسلمین کے سرپرست مولانا عباس انصاری نے سرینگر کے علاقے نوا کدل میں محرم کے ایک جلوس کی قیادت کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اتحاد المسلمین کے سرپرست مولانا عباس انصاری نے سرینگر کے علاقے نوا کدل میں محرم کے ایک جلوس کی قیادت کی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جلوس کے شرکاشہدائے کربلا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے گزرے۔ مولانا عباس انصاری نے جلوس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے قابض انتظامیہ کی طرف سے محرم کے بڑے مرکزی جلوسوں پر عائد پابندی کی شدیدمذمت کی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پابندیوں سے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوتا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں پرزور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں تاکہ دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔

.......

/169