اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی کرد فورسز پیش مرگہ کے 150 ارکان کا دستہ شام کے کرد اکثریتی سرحدی علاقے کوبانی میں پہنچ گیا ہے اور اس نے تکفیری دہشت گرد گروہ کے خلاف محاز سنبھال لیا ہے۔
''پیش مرگہ'' کا یہ دستہ ترکی سے جمعہ کو شام کی سرحد میں داخل ہوا۔
شام پہنچنے پر شامی کرد شہریوں نے ''پیش مرگہ'' کا بڑی ہی گرم جوشی سے استقبال کیا، بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر قطاروں میں کھڑے تھے جنہوں نے وکٹری کا نشان بناکر انھیں خوش آمدید کہا۔
عراقی کرد جنگجو گزشتہ تین روز سے ترکی میں تھے جہاں انہوں نے ترک فوج کے بیرکوں میں یہ وقت گزارا۔
کردش ڈیموکریٹک یونین پارٹی کے ایک عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس تاخیر کے لیے پیش مرگہ کو مورد الزام نہیں ٹھرایا جا سکتا۔ تاخیر کے لیے ترک ذمہ دار ہیں۔
یہ پہلی مرتبہ تھا کہ ترکی نے مسلح کردوں کو شام میں داخلے کے لیے اپنی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی، جب کہ تکفیری دہشت گرد گروہوں میں شامل ہونے کے لیے دنیا بھر سے آنے والے شدت پسند ترکی کے راستے بہت آسانی سے شام پہنچ رہے ہیں۔
.......
/169