اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکن انٹلیجنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں داعش کے خلاف امریکی اتحاد کے حملے ناکام رہے ہیں اور دیگر ملکوں سے داعش میں شریک ہونے والوں کو روکنے میں بھی نہایت بے اثر رہے ہیں۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکن انٹلیجنس ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق ہر ماہ تقریبا ایک ہزار افراد داعش اور دیگر دہشتگرد گروہوں میں شامل ہونے کے لئے شام جاتے ہیں اور یہ ایسے عالم میں ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شام میں داعش کےخلاف حملے بھی کررہے ہیں لیکن یہ حملے بے اثر ثابت ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲