اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترک حکومت نےعراقی کرد پیشمرگہ کو شام کے سرحدی شہر کوبانی میں داخل ہونے کی اجازت دیکر شامی حاکمیت کو نقض کیا ہے۔
شام نے ترکی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شامی امور میں بےجا مداخلت کررہا ہے اور غیر علاقائي اور دہشت گرد عناصر کو شام کی سرحد کے اندر بھیج رہا ہے۔ شامی وزارت خارجہ کے مطابق ترکی نے شام کے خلاف اپنے معاندانہ اقدامات کو ایک بار پھر واضح کردیا ہے ترکی شام میں دہشت گرد بھیج کر شام میں بدامنی پھیلانے کا ذمہ دار ہے اور ترکی دہشت گردوں کا حامی ملک ہے۔واضح رہے کہ ترکی نے 150 عراقی کردوں کو اجازت دی ہے کہ وہ ترکی کی سرحد سے شام کے شہر کوبانی میں داخل ہوکر سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کریں اور کوبانی کے سنی کردوں کی حمایت کریں جبکہ خود ترکی درپردہ سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔ لیکن امریکی دباؤ کے تحت منافقانہ پالیسی پر عمل کررہا ہے۔
.......
/169