اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سکیورٹی ذرائع نے شمالی علاقے الرمادی میں ایک اجتماعی قبر کا انکشاف کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ ان ذرائع کے مطابق اس اجتماعی قبر کا، الرمادی کے شمال میں واقع بو علی جاسم میں پتہ لگایا گیا ہے جس میں سے دو سو افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ یہ افراد دہشتگرد گروہ داعش کے ہاتھوں قتل ہوئے ہیں۔ اس دہشتگرد گروہ نے اس علاقے میں لوگوں کو اپنا گھربار چھوڑ کر حدیثہ علاقے میں جانے پر مجبور کردیا۔ داعش دہشتگرد گروہ نے اسی طرح ہیت کے علاقے میں بھی پانچ سو گھرانوں کا محاصرہ کررکھا ہے۔ اس دہشتگرد گروہ نے حی البکر کے علاقے میں چھیالیس افراد کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ الانبار میں بھی داعش نے ایک علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے جہاں محصور لوگوں کو غذائی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲