30 اکتوبر 2014 - 07:28
کشمیر میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں بزرگ کشمیری رہنما سیدعلی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی، سیلاب زدہ گان کی مشکلات میں دوچندان اضافہ ہورہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سری نگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ سردیوں کے موسم کی وجہ سے سیلاب زدگان کو کھانے پینے کی اشیاء سے بھی زیادہ اب گرم بستروں اور گرم کپڑوں کی ضرورت ہے۔ سید علی گیلانی کی زیرصدارت حیدرپورہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں سیلاب متاثرین کو امداد پہنچانے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ رہنما نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت، ان لوگوں پر بالکل کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے جن کے بستر اور پہننے کے کپڑے تک حالیہ سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں اور قبل از وقت سردیاں شروع ہونے سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں  لوگوں کی مدد کرنے کی اشد ضرورت ہے اور تحریک حریت اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں کسی قسم کی سستی نہیں کرے گی۔ سید علی گیلانی کی ہدایت پر امدادی ٹیموں نے پانپور، چھتہ بل سرینگر، نائد کھے اور گنستان سمبل سوناواری میں سینکڑوں کنبوں کو گرم کمبل اور دیگر ضروریات پر مشتمل کٹ فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲