29 اکتوبر 2014 - 15:14
بنگلاديش ميں جماعت اسلامي کے امير کو سزائے موت سنادي گئي

بنگلہ ديش کي خصوصي عدالت نے جنگي جرائم کے الزام ميں جماعت اسلامي بنگلہ ديش کے امير مطيع الرحمن نظامي کو موت کي سزا سنادي ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامي بنگلہ ديش کے اکہتر سالہ اميرمطيع الرحمن نظامي پر انيس سو اکہتر کي جنگ کے دوران نسل کشي سميت سولہ الزامات عائد کئے گئے تھے ۔ مطيع الرحمن کو سزائے موت سنائےجانے کے بعد ممکنہ پرتشدد واقعات کو روکنے کے لئے پورے ملک ميں سيکورٹي بڑھادي گئي ہے ۔

بنگلہ ديش کي جنگي جرائم کي خصوصي عدالت پہلے بھي جماعت اسلامي کے متعدد رہنماؤں کو سزائيں سناچکي ہے ۔ جماعت اسلامي بنگلہ ديش نے عدالت کے اس فيصلے کي مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف ملک گير سطح پر بہتر گھنٹے کي عام ہڑتال کا اعلان کيا ہے ۔
جماعت اسلامي بنگلہ ديش کے ليڈروں کا کہنا ہے کہ مطيع الرحمن نظامي پر لگائے گئے الزامات پوري طرح بے بنياد من گڑھت اور سياسي نوعيت کے ہيں ۔ بنگلہ ديش کي جماعت اسلامي نے حکومت پر الزام لگايا کہ وہ جماعت کو کمزور کرنے کے لئے اس قسم کے اقدامات انجام دے رہي ہے ۔
.......

/169