28 اکتوبر 2014 - 21:55
امریکا، پولیس نے سیاہ فام کو 45 گولیاں ماریں

امریکی پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام شخص کو 45 گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک نئے ویڈیو فوٹیج میں آٹھ پولیس اہلکاروں نے مشی گن میں ایک دماغی مریض افریقی نژاد امریکی کو45 راونڈ گولی ماری جس سے اس ملک میں سیاہ فام افراد کے خلاف پولیس کی بربریت کا پتہ چلتا ہے۔

ملٹن ہل نامی 49 سالہ سیاہ فام کو مشی گن کے سیگنا علاقے میں 2012 میں پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعہ سے مقامی لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا تھا اور دو سال پہلے فیڈرل تحقیقات شروع ہوئی تھی۔
امريكن سول لبرٹيز یونین نے پیر کو اس ویڈیو فوٹیج کو پولیس کی فائرنگ سے متعلق ثبوت کے طور پر پیش کیا۔ اس ویڈیو فوٹیج میں پولیس اہلکار اس شخص کا ایک پارکنگ میں محاصرہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور ان کے ساتھ ایک کتا بھی ہے جو اس پر بھونک رہا ہے۔
ملٹن ہال کے پاس پین نائف کے علاوہ کوئی ہتھیار نہیں تھا۔ اس کے بعد پولیس نے اس سیاہ فام شخص پر جو دماغی مریض تھا، 45 راونڈ فائر کئے جس میں چودہ گولیاں اس کے سر میں لگیں۔
.......

/169