27 اکتوبر 2014 - 11:59
ہندوستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرے

ہندوستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشیمر کے دونوں علاقوں کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ذرائع کے مطابق یہ احتجاجی مظاہرے، ہندوستان کے اقدامات کے خلاف کئے گئے۔ان ذرائع کے مطابق یہ مظاہرے یوم لشکرکشی کی مناسبت سے کئے گئے جس کے دوران ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں آج دوکانیں بند رہیں۔ موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کی حکومت نے بھی جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کردیئے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کی حکومت نے ستّائیس اکتوبر سنہ انّیس سو سینتالیس میں کشمیر میں فوج کو تعینات کردیا تھا جب سے کشمیری عوام اس دن کو لشکرکشی کے دن سے تعبیر کرتے آئے ہیں اور احتجاج کے طور پر دوکانیں وغیرہ بند رکھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲