اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران اور روس کے پارلیمانی دوستی گروپ کا ایک وفد، روس کے پارلیمانی حکام سے ملاقات کیلئے ماسکو کے دورے پر روس گیا ہے۔ ایران اور روس کے پارلیمانی دوستی گروپ کا یہ ایرانی وفد، آج ماسکو کیلئے روانہ ہوا ہے جس کی قیادت ایران اور روس پارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین رمضان علی سبحانی فر کررہے ہیں۔ ایران کے اس پارلیمانی وفد کا یہ دورۂ ماسکو، روس کے ڈپٹی پارلیمانی اسپیکر اور روس ایران پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ نکلائی لوئی چف کی دعوت پر، دونوں ملکوں کے پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے کے تناظر میں انجام پارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲