26 اکتوبر 2014 - 13:41
داعش، علاقے کے تمام ملکوں کیلئے خطرہ، تمام ملکوں کا تعاون درکار: حیدر العبادی

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش، علاقے کے تمام ملکوں کیلئے خطرہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش، علاقے کے تمام ملکوں کیلئے خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے اپنے دورۂ امّان میں اردن کے اپنے ہم منصب عبداللہ الّنسور کے ہمراہ ایک مشترکہ کانفرنس میں تاکید کے ساتھ کہا کہ اس وقت عراق کو داعش سے خطرہ لاحق ہے مگر یہ خطرہ علاقے کے تمام ملکوں کو لاحق ہے۔ عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش بعض ملکوں کی مدد و تعاون سے عراق میں پرامن بقائے باہمی اور اس پورے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کے دورۂ اردن میں اسی مسئلے پر زیادہ گفتگو ہوگی۔اس پریس کانفرنس میں اردن کے وزیراعظم نے بھی کہا کہ ان کا ملک، داعش دہشتگرد گروہ کو تباہ کرنے کیلئے اپنی پوری توانائی سے عراق کی ہمہ جہتی مدد کریگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲