26 اکتوبر 2014 - 10:22
لبنان:دہشتگرد گروہوں کے خلاف فوج کی کارروائی جاری

لبنان کی فوج نے ملک کے شمال میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے، بارود سے بھری دو گاڑیوں کا انکشاف اور دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی فوج کی سینٹرل کمان نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فوج نے اتوار کی صبح لبنان کے شمال میں بحنین کالونی میں سلام مدرسے میں تکفیری دہشتگردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر حملہ کر کے، بارود سے بھری ہوئی دو گاڑیوں کا انکشاف اور دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اس بیان کے مطابق فوج نے اپنی اس کارروائی میں دہشتگردوں کی ایک تعداد کو گرفتار بھی کیا ہے۔
لبنان کی فوج نے گذشتہ رات بھی اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا، لبنان کے شہر طرابلس کی شاہراہوں میں دہشتگرد گروہوں کے عناصر کے خلاف کارروائی کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ فوج نے دہشتگرد عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

.......

/169