24 اکتوبر 2014 - 12:13
بان کی مون نے غزہ کی فوری مدد کرنے کی اپیل کی

اقوام متحدہ کے سکريٹری جنرل نے سلامتي کونسل کے اجلاس سے خطاب ميں غزہ کي فوري مدد کي ضرورت پر زور ديا ہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق  اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون نے غزہ کے بارے ميں سلامتي کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ غزہ کي حاليہ جنگ ميں ايک لاکھ سے زائد فلسطيني بے گھر ہوئے ہيں اور تقريبا پچاس ہزار فلسطيني اب بھي اقوام متحدہ کے اسکولوں کي عمارتوں ميں پناہ گزين ہيں۔  انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کي انساني ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے فوري طور پر چار سو چودہ ملين ڈالر کي رقم درکار ہے ۔انہوں نے مزيد  کہا کہ غزہ کي ابتدائي  تعميرنو کے لئے، کم سے کم ايک ارب دو سو ملين ڈالر کي ضرورت ہے اور تعميرنو کے بعد کے مرحلے ميں بھي کم سے کم دو ارب پانچ سو ملين ڈالر کي ضرورت ہوگي۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲