22 اکتوبر 2014 - 10:39
داعش نے امریکی ریپبلکن کانگریس کی رکن کو جان سے مارنے کی دھمکی

امریکا میں ریپبلکن کانگریس کی رکن مشیل باخمن نے داعش کی جانب سے مبینہ طور پر انہیں دھمکی دئے جانے کے بعد اپنی سیکورٹی سے متعلق تفصیلات طلب کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے باخمن کو دھمکی ملنے کے بعد سیکورٹی ڈیٹیل انہیں دے دی ہے۔ باخمن نے ایک بل پیش کیا ہے جس کے مطابق عراق اور شام میں کسی امریکی کے داعش سے وابستہ ہونے کی صورت میں اس کی شہریت منسوخ کر دی جائے گی۔

ستمبر میں مشیل باخمن سے ایف بی آئی کے حکام نے کہا تھا کہ داعش سے وابستہ امریکیوں کو وطن آنے کی اجازت دی جائے گی لیکن امریکی رہنما کو یہ بات پسند نہیں آئی۔ گزشتہ ماہ امریکا کی صدارتی عہدے کی سابق امیدوار نے داعش کے خلاف صدر اوباما کی پالیسیوں کی بھی تنقید کی تھی۔

مینیسوٹا سے ریپبلکن رہنما مشیل باخمن نے داعش کے خلاف سخت فوجی کارروائی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کو اس وحشیانہ برائی کو مکمل طور پر شکست دینا ہوگا یا پھر ہمیں آنے والی نسل کو اس کا جواب دینا ہو گا کہ ہم کیوں اپنے وقت کی اس برائی کو ختم کرنے میں ناکام رہے۔

باخمن نے کہا تھا کہ ان کے لیڈروں کو قتل کرو، ان کی کونسل کو ختم کرو۔ ان کے لڑاکوں کو اتنا مارو کہ وہ ہتھیار ڈالنے کے لئے سفید پرچم ہاتھ میں اٹھا لیں۔

.......

/169