اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بابل کے ايک اعلي عہديدار حسن فدعم نے بتايا کہ شہر حلہ ميں دہشت گردوں کے خلاف سيکورٹي فورس کي کارروائي کے دوران سو دہشت گردوں نے خود کو سيکورٹي فورس کے حوالے کرديا ہے -
انہوں نے بتايا کہ اس کارروائي ميں شہر حلہ کے متعدد شمالي علاقوں کو داعش سے آزاد کرا ليا گيا ہے -
واضح رہے کہ گذشتہ کئي دن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف فوج ،سيکورٹي فورس اورعوامي رضاکار فورس کے آپريشن کے دوران الشاخات علاقے سميت شہر حلہ کے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں سے چھڑاليا گيا ہے -
.......
/169