21 اکتوبر 2014 - 14:51
عراق میں دوکار بم دھماکوں میں دسیوں افراد جاں بحق

عراقی دارالحکومت بغداد کے مشرق میں دو کار بم دھماکوں میں دسیوں بے گناہ مارے گئے ہيں ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی بغداد کے الطالبیہ علاقے کے ایک ریسٹورینٹ کی پارکینگ کے اندر ہونے والے کار بم دھماکے میں نو افراد ہلاک اور اکتیس زخمی ہوگئے۔ جبکہ دوسرا دھماکہ السیدیہ کے علاقے میں ہوا۔
السیدیہ کے علاقے میں ہونے والا یہ دھماکہ مرکزی بغداد کے ایک حسینیہ میں ہوا جس میں پچاس افراد جاں بحق اورزخمی ہوئے۔
قابل ذکر ہے کل کربلائے معلی میں ہونے والے دھماکوں میں بھی دسیوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
داعش دہشتگرد گروہ نے کربلا میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

.......

/169