اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزير خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی کی حکومت نے اپنی سرحد سے شام کی سرحد میں داخل ہوکر سنی کردوں کو عین العرب (کوبانی ) میں وہابی دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی اجازت دیدی ہے ترکی پہلےخود وہابی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کرتارہا ہے۔
ترکی کے وزير خارجہ نےانقرہ میں تیونس کے وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگآروں کے ساتھ گفتگو رکتے ہوئے کہا کہ سنی کرد شام کی سرحد میں داخل ہوکر کوبانی میں سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور جسطرح ترکی نے داعش کے لئے اپنی سرحدیں کھول رکھی ہیں اسی طرح سنی کردوں کے لئےبھی سرحدیں کھلی ہیں اور وہ شام میں اپنے کردوں کا دفاع کرسکتے ہیں۔
.......
/169