21 اکتوبر 2014 - 08:29
افغانستان: طالبان کے حملے میں 6 بچے جاں بحق

افغانستان میں طالبان کے حملے میں 6 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبۂ کنڑ میں آج طالبان کے مارٹر گولوں کے حملے میں 6 بچے جاں بحق ہوگئے۔ صوبۂ کنڑ کے پولیس سربراہ عبدالحبیب سید خیلی نے بتایا کہ طالبان نے صوبۂ کنڑ کے دو علاقوں چوکی اور غازی آباد میں پولیس چوکیوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا، مارٹر گولے رہائشی مکانات پر جاکر لگے جس کے نتیجے میں 6 افغان بچے جاں بحق ہوگئے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئي ہیں اور طالبان نے بھی اس سلسلے میں اپنا رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

.......

/169