21 اکتوبر 2014 - 07:46
النمر کا مسئلہ، سعودی عرب میں جاری احتجاجی مظاہرے + تصویر

سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں اس ملک کے معروف شیعہ عالم دین کے خلاف عدالت کے حکم کی مخالفت میں عوام کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں مظاہرین، اپنے ملک کے معروف عالم دین شیخ باقر النمر کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شہر العوامیہ کے کربلاء اسکوائر پر کل رات بھی سعودی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا جو سعودی عرب کے معروف شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کے خلاف عدالت کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے شیخ النمر کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شیخ النمر کی حمایت اور سعودی عرب میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزی کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ مظاہرین، اپنے ملک کے معروف عالم دین شیخ باقر النمر کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی ایک عدالت نے قومی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر اپنے ملک کے معروف عالم دین شیخ باقر النمر کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے جس پر اس ملک کے مشرقی علاقوں اور مختلف اسلامی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سعودی عدالت کی جانب سے سزا کا یہ حکم، پندرہ اکتوبر کو سنایاگیا ہے۔

.......

/169