21 اکتوبر 2014 - 06:51
ایران اقوام متحدہ کو قانونی تعاون فراہم کرے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ تہران دہشتگرد گروہوں کے ساتھ مقابلہ کے لئے قانونی مرکز کے عنوان سے اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نے تہران میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے اسٹفن ڈیمیسٹورا کے ساتھ ملاقات میں شام کے بحران کے خاتمے کے لئے عالمی کانفرنسوں کے بے نتیجہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، اس حوالے سے اپنائی جانے والی غلط پالیسیوں پر نظرثانی اور شام میں سیکیورٹی کی برقراری کے لئے عوام کے حقیقی مطالبات کی حمایت پر تاکید کی۔ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ شام مخالف گروہوں کے ساتھ سیاسی گفتگو انجام دینے کے لئے دمشق حکومت کی آمادگی کے باوجود، بعض مغربی اور علاقائی ملکوں کے حکام کے غیر ذمہ دارانہ کردار ادا اور شام کے مخالفین کو مسلح کررہے ہیں اور یہی امر شام میں امن کی برقراری میں بڑی رکاوٹ ہے۔ علی شمخانی نے علاقے میں امن کی برقراری میں اقوام متحدہ کے کردار کو اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ شام کے بحران کا حل کسی قیمت پر فوجی نہیں ہے، بلکہ مذاکرات ہی کے ذریعے اس بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے نے بھی اس ملاقات میں شام کے بحران کے حل میں ایران کے تجربے اور شراکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کہ شام کے سرحدی شہروں میں رونما ہونے والے انسانی المیہ سے نشاندہی ہوتی ہے کہ اس بحران کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے تمام با اثرممالک کی شراکت اور تعاون کی ضرورت ہے۔

.......

/169