20 اکتوبر 2014 - 11:20
ثار اللہ کاآیت اللہ شیخ نمر باقرکی سزائےموت کےحکم پر آل سعودکو انتباہ

عراق کی تنظیم حزب ثاراللہ نے سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ نمر باقر النمر کے بارے میں سعودی حکومت کی جانب سے سزائے موت کے حکم پر آل سعود کو خبـردار کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی تنظیم حزب ثاراللہ نے سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ نمر باقر النمر کے بارے میں سعودی حکومت کی جانب سے سزائے موت کے حکم پر آل سعود کو خبـردار کیا ہے۔ حزب ثار اللہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس حکم سے صرف نظر کریں اور آزادی بیان کا احترام کریں اور اگر سعودی حکام نے ایسا نہ کیا اور اپنے باطل حکم کو اجراء کرنے کی کوشش کی تو اس کےسنگين نتائج کی ذمہ داری آل سعود پر عائد ہوگی۔

.......

/169