19 اکتوبر 2014 - 06:12
بغداد کے مختلف علاقوں میں تین بم دھماکے، 23 افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں مختلف مقامات پر تین کار بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں مختلف مقامات پر تین کار بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں بغداد کے مشرق میں واقع بلدیات کے علاقے میں ہوئی ہیں جہاں کار بم کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسرا کار بم دھماکہ اعظميہ میں جب کہ تیسرا وسطی ضلع کرادہ  میں ہوا ، ان دونوں دھماکوں میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح ہو کہ عراق اور شام میں لڑنے والے شدت پسند تکفیری گروہ داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایبولا کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید فنڈز کے حصول کے لئے اپیل کی ہے۔