19 اکتوبر 2014 - 05:59
ایبولا کا بحران، بان کی مون نے مزید فنڈ کے حصول کی اپیل کی

اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایبولا کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید فنڈز کے حصول کے لئے اپیل کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ میں نے ستمبر میں ایک ارب ڈالر کا فنڈ شروع کیا تھا لیکن اب تک اسے صرف ایک لاکھ ڈالر مل پائے ہیں۔ ادھر دوسرے بین الاقوامی رہنماؤں نے بھی ایبولا کے سدباب کے لئے ہونے والی عالمی کوششوں پر تنقید کی ہے۔ اس بیماری سے اب تک ساڑھے چار ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جن میں اکثریت کا تعلق لائبیریا ، گنی اور سیرا لیون سے ہے۔ امریکی صدر براک اوباما ، برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون اور عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم بھی اسی قسم کی اپیلیں کر چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲