18 اکتوبر 2014 - 18:40
شیخ نمر کی سزائے موت پر حوزہ علمیہ میں احتجاج

اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض صوبوں کے حوزہ ہائے علمیہ اور تنظیم تبلیغات اسلامی نے الگ الگ بیانات میں سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر نمر کی سزائے موت کے فیصلے کی مذمت کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض صوبوں کے حوزہ ہائے علمیہ اور تنظیم تبلیغات اسلامی نے الگ الگ بیانات میں سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر نمر کی سزائے موت کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔  رپورٹ کے مطابق شمالی ایران میں واقع صوبۂ مازندران کے حوزہ ہائے علمیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیخ باقر نمر کے لۓ سزائے موت سنائے جانے کی وجہ یمن، شام ، لبنان اور عراق کے مسلمانوں کی مسلسل کامیابیاں اور ان کے مقابلے میں اسلام دشمنوں کی ناکامی ہے۔ شمالی ایران میں واقع صوبۂ گلستان کے حوزہ ہائے علمیہ کے بیان میں بھی شیخ باقر نمر کی سزائے موت پر مبنی سعودی عرب کے عدالتی فیصلے کی مذمت کی گئي ہے اور اس فیصلے کو منسوخ کۓ جانے کا مطالبہ کیا گيا ہے۔ صوبۂ اردبیل میں تنظیم تبلیغات اسلامی اور اس صوبے کے علماء نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ شیخ باقر نمر کو موت کی سزا سنایا جانا اس وہابی حکومت کا ایک اور جرم ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲