اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں شام کے سفیر ریاض کمال عباس نے داعش دہشت گرد تنظیم کو امریکی افسانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی طرف سے ہتھیار اور سعودی عرب اور قطر کی جانب سے مالی امداد مل رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب امریکہ نے عراق پر حملہ کیا تو القاعدہ دہشت گرد تنظیم ، شام میں نمودار ہوگئی اور عراق پر امریکی حملے سے پہلے القاعدہ کا کوئي وجود نہیں تھا اور یہ بات واضح ہے کہ القاعدہ کو امریکہ نے تشکیل دیا اور امریکہ داعش کی بھی حمایت کررہا ہے کیونکہ داعش القاعدہ سے ہی نکلی ہوئی ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔
انھوں نے کہا بعض یورپی ممالک فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے شام سے کہا ہے کہ وہ داعش سے منسلک یورپی شہریوں پر نظر رکھے کیونکہ داعش کے ساتھ ملحق ہونے والے یورپی شہری واپسی پر یورپ کے لئے بہت بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔
.......
/169