18 اکتوبر 2014 - 10:17
آیت اللہ باقر النمر کے لیے سزائے موت کا حکم انتہائی افسوس ناک

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹراٹیجیک تحقیقاتی مرکز کے سربراہ نے سعودی عرب کے معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقرالنمر کے لئے سزائے موت کا حکم سنائے جانے کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹراٹیجیک تحقیقاتی مرکز کے سربراہ نے سعودی عرب کے معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقرالنمر کے لئے سزائے موت کا حکم سنائے جانے کی مذمت کی ہے۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے فارس نیوز کے ساتھ گفتگو میں سعودی عرب کی ایک فوجی عدالت کی جانب آیت اللہ باقرالنمر کو سزائے موت کا حکم سنائے جانے پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے تاکید کی کہ آیت اللہ باقرالنمر نے سعودی عرب کے عوام کے مطالبات کے حق میں آواز اٹھانے اور تسلط پسندوں کے خلاف استقامت کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ کوئی جرم انجام نہیں دیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی ایک فوجی عدالت نے بدھ کے دن اس ملک کے معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقرالنمر کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی آیت اللہ نمر کے لئے سزائے موت کے حکم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے، اعلان کیا ہے کہ سزائے موت کا یہ حکم بین لاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲