اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جنیفر ساکی نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے عمل میں امریکہ مقررہ وقت کے اندر سمجھوتہ طے کئے جانے پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی پریس کانفرنس میں ویانا میں امریکہ اور ایران کے وزرائے خارجہ جان کیری اور محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ ایران کے سلسلے میں جامع جوہری سمجھوتہ چوبیس نومبر کی مقررہ تاریخ کے اندر طے پاجائے۔ واضح رہے کہ جامع جوہری سمجھوتہ طے کرنے کیلئے چوبیس نومبر کی تاریخ مقرر ہے اور اس سلسلے میں ویانا میں مذاکرات کا عمل جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲