اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن سعید جلیلی نے کہا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب،اور فلسطین و لبنان کی کامیابی، بڑے اسلامی تمّدن کے قیام کا پیش خیمہ ہے۔انھوں نے تہران میں جہاد اسلامی فلسطین کے سکریٹری جنرل رمضان عبداللہ سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی قوم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ غزہ کی تحریک مزاحمت نے دشمن کے سارے اندازے غلط ثابت کردیئے۔ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن سعید جلیلی نے فلسطین کی استقامت کیلئے رہبر انقلاب اسلامی کی ہمہ جہتی اور بھرپور حمایت کو امریکہ و صیہونی حکومت کے مقابلے میں عالم اسلام میں اتحاد و بیداری کے پیغام سے تعبیر کیا۔ انھوں نے علاقے میں داعش دہشتگرد گروہ کی فتنہ انگیزی اور جارحانہ عزائم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ داعش، علاقے میں امریکی نظام قائم کئے جانے کی کوشش کررہا ہے۔اس ملاقات میں جہاد اسلامی فلسطین کے سکریٹری جنرل رمضان عبداللہ نے بھی مسئلہ فلسطین میں تحریک مزاحمت کیلئے رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت اور ایران کی مدد کی قدردانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲