اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار اسرائیل الیوم نے آج کی اشاعت میں انکشاف کیا ہے کہ بنیا مین نتن یاہو نے بان کی مون کے دورہ اسرائيل کے موقع پر ان سے ملاقات کرکے انہیں غزہ کی جنگ کے بارے میں انسانی حقوق کونسل کی تحقیقات کو روکنے پر آمادہ کرنے کے لئے بے پناہ کوششیں کی ہیں۔ اس اخبار کے مطابق نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ وہ خود غزہ جنگ کے بارے میں تحقیقات کروائيں گے لیکن بان کی مون نے کہا ہے کہ انہیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ آنے تک منتظر رہنا ہوگا۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے حال ہی میں غزہ پر پچاس دنوں تک وحشیانہ حملے کئے تھےجن میں ہزاروں فلسطینی شہید اور گيارہ ہزار زخمی ہوئے ہیں اس کے علاوہ وسیع پیمانے پر بنیادی تنصیبات بھی تباہ ہوئي ہیں۔
.......
/169