اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصی میں داخلے سے روک دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گذشتہ دو روزکے دوران اسرائیلی فورسز نے کئی بارمسجد اقصیٰ کو نمازیوں سے خالی کرایا اور قابض اسرائیلی شہریوں کو سخت سکیورٹی میں اندر لے گئے، منگل کو نماز فجر کے وقت بھی فلسطینیوں کو باہر نکالا گیا جس کے باعث انہیں سڑک پر نماز ادا کرنی پڑی، آج بھی پچاس سال سے کم عمر افرادکو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت نہیں ہے، علاقے کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیلی اشتعال انگیزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور ترکی کو داعش دہشت گردوں کی مدد کے بجائے بیت المقدس کی آزادی میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ عرب ذرائع کے مطابق داعش دہشت گرد اسرائیلی ایجنٹ ہیں جو مسئلہ فلسطین سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانے کے لئے عراق ، شام ، پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔














.......
/169