اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق باراک اوبامانے اس درخواست کو دہشتگرد گروہ داعش کے مقابلے کے لئے امریکہ کی سرکردگی میں اپنے والے عالمی اتحاد میں شامل 20 ملکوں کے فوجی کمانڈروں کے اجتماع میں پیش کی ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما نے دعوی کیا کہ بقول ان کے شام کے اعتدال پسند حکومت مخالفین گروہوں کی حمایت، شام میں عوامی قانونی حکومت کے برسراقتدار آنے کے لئے ضروری ہے۔ شام علحیدگی پسندوں کی حمایت میں اضافے کے لئے یہ درخواست اسی صورت میں سامنے آئی ہے کہ اس سے قبل امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی یہ مالی و لاجسٹک حمایت، شام میں سرگرم دہشتگرد گروہوں منجملہ داعش کے لئے فراہم کی جاتی رہی ہے۔ اگرچہ امریکہ پر یہ الزام ہے کہ وہ ہی داعش کو وجود میں لایاہے، اور آج یہی امریکہ ہے کہ جو داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا علمبردار نظر آرہاہے۔
.......
/169