اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزارت خارجہ کے پریس نوٹ کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یمن کے نئے وزیر اعظم کے عنوان سے خالد محفوظ بحاح کے انتخاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے، امید ظاہر کی کہ یہ تعیناتی یمن میں امن و استحکام کی برقراری میں مدد فراہم کرے گی۔ مرضیہ افخم نے ایک مرتبہ پھر یمن کے صدر اور اس ملک کے سیاسی گروہوں کے درمیان ہونے والے حالیہ سمجھوتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، اس سمجھوتے کو یمن میں سیاسی استحکام کے لئے اہم عامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور گروہوں کو چاہیے کہ وہ اس سمجھوتے پر عمل درآمد کے پابند رہیں۔ واضح رہے کہ یمن کے صدر نے گذشتہ روز خالد محفوظ بحاح کو اس ملک کی نئی کابینہ کی تشکیل کی دعوت دی ہے۔خالد محفوظ بحاح کی عمر اٹھاون سال اور وہ دوبار یمن کے وزیر تیل اور اقوام متحدہ میں یمن کے مستقل نمائندے بھی رہ چکے ہیں۔
15 اکتوبر 2014 - 07:08
News ID: 644427
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے یمن میں نئے وزیر اعظم کی تعیناتی کا خیرمقدم کیاہے۔