اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے نائب سربراہ شیخ نبیل قاووق نے بعلبک میں ایک تقریب میں تاکیدکے ساتھ کہا کہ حزب اللہ نے لبنان میں تکفیریوں کا راستہ بند کردیا ہے۔ دوسری طرف حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ سیدابراہیم امین السید نے کہا ہے کہ حزب اللہ تکفیری منصوبے پر کامیاب ہوگی اور اسے شکست سے دوچارکردےگی۔ سید ابراہیم امین السید نے مزید کہا کہ تکفیری خطرات سے مقابلے کاراہ حل، مفاہمت، گفتگو، تعاون، اور ملک میں استحکام کےلئے لبنانی گروہوں کے درمیان اتحاد ہے۔ درایں اثنا اس ملک کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے رکن نواف الموسوی نے کہا ہے کہ لبنانی عوام، ملک کی حفاظت میں حزب اللہ کے اقدامات کےقدرداں ہیں اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ چودہ مارچ گروہ کے سیاستداں، حزب اللہ کے خلاف اپنے دشمنانہ اقدام پر مصر ہیں۔
.......
/169