9 اکتوبر 2014 - 15:07
غزہ کے محاصرے کے خاتمے پر تاکید

فلسطین کی قومی اتحادی حکومت کے وزیراعظم رامی حمد اللہ نے غزہ کے محاصرے کے خاتمے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی قومی اتحادی حکومت کے وزیراعظم رامی حمد اللہ نے غزہ کے محاصرے کے خاتمے پر تاکید کی ہے۔ رامی حمداللہ نے آج غزہ پہنچنے کے بعد کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ صیہونی حکومت کو غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پرمجبور کرے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی گروہوں کو صیہونی حکومت کے مقابل اپنے اختلافات بھلا کر ایک ہوجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ قومی مصالحت عالمی سطح پر جاری ہماری کوششوں میں بنیادی قدم ہے تا کہ عالمی برادری غزہ کی تعمیر نو اور غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے آگے بڑھے۔ انہوں نے کہاکہ قومی اتحاد کی حکومت کی سب سے اہم ترجیح غزہ میں معمول کی زندگي لوٹانا اور غزہ اور غرب اردن کا اتحاد ہے۔ واضح رہے آج قومی اتحاد کی حکومت کا اجلاس غزہ میں ہورہا ہے۔

.......

/169