اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام-ترکی سرحد پر واقع عرفا شہر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، شامی کرد ملیشیا نے امریکی ہوائی حملوں کی مدد سے بدھ کو داعش کے دہشت گردوں کو شہر کے ان علاقوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا جن پر کئی دنوں کی شدید لڑائی کے بعد ان کا قبضہ ہو گیا تھا۔ نام نہاد سیرین آبزرویٹري فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر رامي عبدالرحمان نے بھی کہا ہے کہ داعش کے جنگجو بدھ کی صبح كوباني شہر کے مشرقی اور جنوبی مشرقی علاقوں سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
رحمان نے بتایا کہ محاصرے کے باوجود، تكفيري دہشت گروپ داعش کے جنگجو اسٹریٹجک شہر کے مشرقی اور جنوبی کنارے میں موجود ہیں، لیکن اب وہ شہر کے اندر نہیں ہیں۔ منگل کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا تھا کہ كوباني، مسلح گروپ کے ہاتھوں میں جانے والا ہے اور یہ شہر زوال کے دہانے پر ہے۔
منگل کو شام کے تیسرے سب سے بڑے کرد آبادی والے شہر کے مغربی اور جنوبی حصہ کی سڑکوں پر کرد ملیشیا اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی۔ کرد ملیشیا کی مدد کے لئے امریکا نے شہر پر اور اس کے آس پاس کے علاقوں پر کئی فضائی حملے کئے۔
كوباني کے صحافی اور کارکن مصطفی عبدی نے فیس بک کے اپنے پیج پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں كوباني کے مضافاتی علاقے مقتلی کی سڑکوں پر ہر طرف داعش کے جنگجوؤں کی بکھری ہوئی لاشوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
.......
/169