اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کالین کاول (colin cavell) نے مغربی ورجینیا سے پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ برسہا برس تک یمن پر سعودی عرب کاکنٹرول رہا ہے لیکن مختلف وجوہات کی بناء پر یمن پر سعودی عرب کا کنٹرول تدریجا ختم ہوتا جارہا ہے۔ کالین کاول (colin cavell) نے مزید کہا ہے کہ اس کی اصل وجہ یہ ہےکہ سعودی عرب یمن میں بحران پیدا کر رہا ہے۔ یمن کے عوام جمہوریت کے لۓ کوشاں ہیں اور وہ اس بات سے تنگ آچکے ہیں کہ ان کے ملک پر کسی دوسرے ملک کی حکومت کا کنٹرول ہو۔ اس امریکی مصنف نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ آل سعود کا خاندان یمن میں جمہوریت پسندوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کے لۓ مختلف گروہوں کو استعمال کر رہا ہے۔ کالین کاول نے مزید کہا ہے کہ یمن کے شیعوں کو بھی بحرین اور سعودی عرب کے شیعوں کی طرح حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کو سائڈ لائن لگا دیا گيا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲