اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے درجنوں شہری ، ترکی میں داعش دہشت گرد تنظیم سے الگ ہونے کے بعد سرگرداں ہیں کیونکہ برطانیہ واپسی پر انھیں گرفتاری اور سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑےگا۔ برطانوی حکومت کے ایک اہلکار نے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں 100 برطانوی دہشت گرد ، سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے الگ ہوگئے ہیں اور اس وقت وہ ترکی میں موجود ہیں اور گرفتار اور سزا کے خوف سے وہ برطانیہ واپس آنے کے لئے تیار نہیں ہیں برطانوی اخبار کے مطابق ان افراد کا کہنا ہے کہ داعش نے انھیں فریب دیا اور ان کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا اور اب وہ گرفتار کے خوف سے برطانیہ واپس نہیں جاسکتے ہیں لہذا ترکی میں پریشان اور سرگرداں ہیں۔
.......
/169