7 اکتوبر 2014 - 18:45
اخلاق سے عاری علم صرف تباہی کا باعث ہے: صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی یونیورسٹیاں، اپنی سرگرمیاں، علمی اخلاق کے دائرے میں انجام دیتی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرحسن روحانی نے آج بروز منگل تحقیقاتی مراکز اور یونیورسٹیوں کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کی مناسبت سے تہران میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایسے علم سے دوری اختیارکرناچاہئے جو اخلاق سے عاری ہو کہا کہ ایران، عام تباہی پھیلانے والے، کیمیاوی، جراثیمی،اور ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش نہيں کررہا ہے کیونکہ اسے اخلاق اور دینی معیارات کے برخلاف سمجھتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایران کی قومی طاقت و خود مختاری کے تحفظ کے لئے، سائنسی و ٹیکنالوجی کے میدانوں میں کسی کوشش سے دریغ نہيں کرےگا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے دنیا کے ساتھ اشتراک عمل کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ علمی پیشرفت اسی وقت حاصل ہوتی ہے جب ہم دنیا سے متصل ہوتے ہيں اور یہ اشتراک صرف خارجہ پالیسی میں نہيں بلکہ اقتصاد، سائنس اور ٹیکنالوجی میں بھی ہوناچاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲