اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے منسلک شدت پسند تنظیم کے ازبک شدت پسندوں نے شام اور عراق کے کچھ علاقوں پر قابض دولت اسلامیہ(داعش) کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
طالبان کی اتھادی تنظیم اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کے سرکردہ رہنما نے داعش کی حمایت کا اعلان کیا۔
عثمان گازی نے 26 ستمبر کو آن لائن جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اپنی تحریک کے تمام ارکان کی طرف سے میں اعلان کرتا ہوں کہ اسلام اور غیر مسلموں کے خلاف اس جنگ میں ہم دولت اسلامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
غازی نے دولت اسلامیہ کی جانب سے ملکی سرحدوں کو مسترد کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ کسی بھی قسم کی حب الوطنی یا قومیت کے جذبے سے بالاتر ہے اور آپ ان کی صفوں میں ازبک، تاجک، عرب، چیچن، کرغز، روسی اور متعدد انگریزی بولنے والے دہشتگردوں کو دیکھ سکتے ہیں۔
یاد رہے اس گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ جون میں کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں اس کے شدت پسند ملوث تھے۔
.......
/169