اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے علاقوں موصل، تکریت، حمرین، اور ضلوعیہ میں 80 سے زآئد سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق موصل کے سنجار علاقہ میں 30 سلفی دہشت گرد ہلاک جبکہ تکریت میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حمرین میں 28 دہشت گرد اور ضلوعیہ میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر امریکی اور سعودی اتحادی طیاروں نے بھی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں متعدد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
عراق: الانبار میں 38 داعشی دہشت گرد ہلاک
عراق میں سکیورٹی فورسز نے موصل میں 20 اور الانبار میں 18 داعشی دہشت گردوں کو جہنم پہنچا دیا ہے۔ عراقی جنگی جہازوں نے موصل کے علاقہ اسکی کلک اور بادوش میں بمباری کرکے 20 داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ عراقی فورسز نے صوبہ الانبار میں ایک کارروائی کے دوران 18 داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا عراقی فوج نے اس کارروائی میں داعش دہشت گردوں کی تین فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ عراقی فوج عوامی حمایت کے ساتھ داعش دہشت گردوں کی کمر توڑنے میں مصروف ہے۔
.......
/169