6 اکتوبر 2014 - 11:24
داعش نے کیا نینوا میں بارہ باشندوں کا قتل عام

دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے شمالی عراق میں واقع صوبۂ نینوا کے بارہ قبائلیوں کو قتل کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صوبۂ نینوا میں واقع القیران علاقے کی ایک شخصیت شیخ وضاح المیتوتی نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے اس علاقے کے بارہ باشندوں پر فائرنگ کر کے ان کا قتل عام کردیا ہے۔ المیتوتی نے مزید کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے ان بارہ افراد کو تین دن قبل اغواء کیا تھا۔ اس سے قبل مغربی عراق میں واقع صوبۂ الانبار کے شہر فلوجہ میں سپورٹ سنٹر کے مرکز کے سربراہ شیخ عبدالرحمان النمراوی نے کہا تھاکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران صوبۂ الانبار کے بدامنی کےشکار علاقوں میں دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کی جانب سے خواتین کے ساتھ جنسی تشدد  کے ایک سو ستّر واقعات درج کۓ گۓ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲